لاہور میں رجم جھم اوردھند ، بابوصابو سے ٹھوکر نیازبیگ تک موٹر وے بند

لاہور میں رجم جھم اوردھند ، بابوصابو  سے ٹھوکر نیازبیگ تک موٹر وے بند

لاہور،اسلام آباد (سپیشل کرائم رپورٹر،اے پی پی) لاہور سمیت ملک کے چند مقامات پر بارش ہوئی ، لاہور اور گردونواح میں دھند کے باعث بابوصابو سے ٹھوکر نیازبیگ تک موٹر وے بند کر دی گئی جس سے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔

 ادھر محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، با لائی پنجاب،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی،سب سے زیادہ بارش دیر بالا میں 41،دیر زیریں 16، مالم جبہ میں 36، دروش میں 31، میر کھانی میں 18، چترال میں 14، کالام 10 ، سیدو شریف میں 9، بالاکوٹ میں 12، کاکول میں 8، مردان میں 4، چراٹ میں 1، مری میں 10، سیالکوٹ میں 4، اسلام آباد میں 4، راولپنڈی میں 2، لاہور میں 2، مظفر آباد میں 14، گڑھی دوپٹہ میں 8، کوٹلی میں 7، راولاکوٹ میں 6،سکردو اوربونجی میں 2ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ادھر مالم جبہ 20،دروش اور میر کھانی میں 19، کالام میں 13،چترال میں 10، دیر میں 9، مری میں 5، سکردو اور استور میں 1 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں