ابھی توپارٹی شروع ہوئی عمران کو اسمبلیاں توڑنے سے منع کیا :اعجاز شاہ

ابھی توپارٹی شروع ہوئی عمران کو اسمبلیاں توڑنے  سے منع کیا :اعجاز شاہ

اسلام آباد (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری کا مطلب ابھی تو پارٹی شروع ہو ئی ہے۔

عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے سے منع کیا تھا۔ اب جو صورتِ حال پیدا ہوئی ہے اس سے لڑنا ہوگا کیونکہ مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ خدشہ تھا یہ سب ہوگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں