پشاور:لین دین کے تنازع پر فریقین کی فائرنگ،4افرادقتل

پشاور:لین دین کے تنازع پر  فریقین کی فائرنگ،4افرادقتل

پشاور(نیوز ایجنسیاں) تھانہ بڈھ بیر پشاورکی حدود شیخ اڈا میں دو فریقین کے ما بین فائرنگ سے 4افراد قتل جبکہ راہگیر بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔

 پولیس کے مطابق ایک فریق کا کفایت اور صاحب ، دوسرے فریق کا تحسین اورجان امین جاں بحق ہو گیا، فائرنگ کی زد میں آ کر سلیم اور راہ گیر 12 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم جبکہ زخمی علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں