سیلاب امدادی سامان، عطیات پر 3ماہ کیلئے ٹیکس چھوٹ

سیلاب امدادی سامان، عطیات پر 3ماہ کیلئے ٹیکس چھوٹ

اسلام آباد(اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادکیلئے عطیہ کردہ سامان کی کھیپ اوردیگرامدادی سامان و اشیا پر ٹیکسوں کی چھوٹ دے دی ۔

امدادی سرگرمیوں کیلئے آنیوالے سامان اورعطیات پرسیلزٹیکس، فیڈرل ڈیوٹی، کسٹم ڈیوٹی اورانکم ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے ۔ایف بی آر کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ مختلف ایس آراوز ، نوٹیفکیشنز کے مطابق تمام ٹیکسوں پرچھوٹ کی مدت یکم دسمبر2022 سے تین ماہ تک کی مدت کیلئے ہے ۔عطیہ کردہ سامان کی کھیپ اوردیگرامدادی سامان و اشیا کی تصدیق این ڈی ایم اے یا پی ڈی ایم ایز کریں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں