لاہور:فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی،52 دکانیں خاکستر، 6 گھروں کو نقصان

لاہور:فرنیچر   مارکیٹ   میں   آتشزدگی،52   دکانیں   خاکستر،  6   گھروں   کو  نقصان

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)شہر کے علاقے شالیمار کے نیلام گھر(فرنیچر مارکیٹ) میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں52 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں، 6گھروں کو نقصان پہنچا ۔

تفصیلات کے مطابق آگ ڈیڑھ ایکڑ پر پھیلے نیلام گھر کے فرنیچر سٹالز پر لگی جس نے تیزی سے پورے نیلام گھر کو لپیٹ میں لے لیا،واقعہ میں دکانداروں کو کروڑوں کا نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع  ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے فوری آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا اور قریبی گھروں کے مکینوں کا محفوظ انخلا یقینی بنایا ، فائر فائٹنگ آپریشن میں شامل 15 ایمرجنسی گاڑیوں اور 50 ریسکیو ورکرز نے 4 گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں نے مارکیٹ سے فرنیچر کامیابی کیساتھ نکال لیا۔دکانداروں کے مطابق آگ رات ایک بجے کی قریب شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، فرنیچر مارکیٹ سے سینکڑوں خاندانوں کا روزگار جڑا ہے ، انہیں اپنے مستقبل کی فکر لگ گئی ہے ۔انہوں نے اعلٰی حکام سے اپیل کی کہ متاثرہ دکانداروں کی مالی معاونت کی جائے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں