چین سے 50 کروڑ ڈالر آنے سے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ :وزیر خزانہ

 چین سے 50 کروڑ ڈالر آنے سے  زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ :وزیر خزانہ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،صباح نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ۔

اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ الحمدللہ! اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی اور یہ رقم چین کے بینک آئی سی بی سی سے دوسری قسط کے طور پر موصول ہوئی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے اور چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طورپرپاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں