عمران کی گرفتاری کیلئے آپریشن میں 2کروڑ سے زائد کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا:رپورٹ

عمران کی گرفتاری کیلئے آپریشن  میں 2کروڑ سے زائد کی سرکاری  املاک کو نقصان پہنچا:رپورٹ

لاہور(کرائم رپورٹر)زمان پارک سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن کے دوران دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

زمان پارک میں جلائو گھیرائو کے دوران 3 واٹر کینن، تھانوں کی 8 گاڑیاں،2 پی آر یو کی گاڑیاں اور8 موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سرکار ی املاک کو نقصان پہنچا، نقصان کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوادی گئی ہے ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس کی ایک بس کو جزوی نقصان ہوا اور واٹر ٹینکر کو مکمل طور پر جلا دیا گیا، تین واٹر کینن کا ساڑھے 58 لاکھ کا نقصان ہوا، 42 لاکھ 50 ہزار مالیت کے واٹرٹینکر کو مکمل جلا دیا گیا، تمام گاڑیوں کا ایک کروڑ 10 لاکھ 90 ہزار کا نقصان ہوا۔ٹریفک سیکٹر شادمان میں 8 موٹر سائیکلیں خاکستر کردی گئیں، موٹرسائیکلوں کی مجموعی مالیت 23 لاکھ روپے تھی، وائر لیس سیٹس اور کمیونی کیشن سسٹم کو 35 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، کیمرے ، کمپیوٹر سسٹم چھتریوں اور کونز کی مد میں 11 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں