عمران نے شیلنگ کے دوران رقص کرتے کارکنوں کی ویڈیو شیئرکردی

عمران نے شیلنگ کے دوران رقص  کرتے کارکنوں کی ویڈیو شیئرکردی

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے آنسو گیس شیلنگ کے دوران پی ٹی آئی کے ایک کارکن کی رقص کرتے ہو ئے فوٹیج ٹویٹ کردی۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ یہ تصویر زندگی بھر میرے ساتھ رہے گی، آزادی کے حصول کے لئے یہ ایک توانا پکار ہے ، یہ نوجوان رقص بھی کررہا ہے اور ساتھ ہی آنسو گیس کے اثرات زائل کرنے کے لئے اپنے سر پر پانی بھی ڈال رہا ہے ، آخر کار ایک بیدار قوم آزادی کا مطالبہ کررہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں