عمران کی اہلیہ کی طلبی نوٹس کیخلاف درخواست،ایف آئی اے سے جواب طلب

 عمران کی اہلیہ کی طلبی نوٹس کیخلاف  درخواست،ایف آئی اے سے جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایف آئی اے طلبی نوٹس کیخلاف سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی درخواست پر 12 اپریل کو ایف آئی اے سے تحریری جواب طلب کرلیا،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اپنایا بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔

اس کا جواب وفاق کے وکیل داخل کرائیں گے ،اینٹی کرپشن کی حد تک معلومات حاصل کرکے رپورٹ آئندہ سماعت پیش کردونگا،وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد الزامات کے تحت انکوائری شروع کی،ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر انکوائری میں درخواست گزار کو طلبی کے نوٹس جاری کئے ہیں،خدشہ ہے کہ ایف آئی اے درخواست گزار کو گرفتار کرلے گی،استدعا ہے کہ عدالت ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹس کالعدم قرار دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں