ایف بی آرمیں5تبادلے ،ظفراقبال کمشنرانفورسمنٹ اسلام آبادتعینات
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)ایف بی آر میں ان لینڈ ریونیو سروس کے 5 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ظفر اقبال خان کو کمشنر ان لینڈ ریونیو (انفورسمنٹ) کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے ۔
قاضی افضل کو کمشنر ان لینڈ ریونیو (زونIV)کراچی، صاحبزادہ عبدالمتین کو کمشنر ان لینڈ ریونیو (اپیلز IV)کراچی، عابد رسول خان کو ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو ایل ٹی یو ملتان اور سعدیہ افتخار کو سیکرٹری انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز ایف بی آر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے ۔