اساتذہ کا ترقیوں کیلئے سیکرٹریٹ کے باہر مظاہرہ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپشلسٹس کے زیر اہتمام گزشتہ روز اساتذہ نے ترقیوں کے حصول کیلئے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے اڑتالیس سو سینئر اساتذہ کو کئی سالوں سے ترقیاں نہ ملنے کیخلاف اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے ، مظاہرین نے چیف سیکرٹری سے سینئر اساتذہ کو فی الفور ترقیاں دینے کا مطالبہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا گریڈ 16 سے 19 تک اساتذہ کو فی الفور ترقیاں دی جائیں۔چیئرمین پاس رانا عطا کا کہنا تھا کہ الیکشن تاخیر کا شکار ہونے کے باعث سیکرٹری ایجوکیشن اساتذہ کی ترقیوں کیلئے ڈی پی سی اور پی ایس پی کا انعقاد کرائیں ، مظاہرہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔