پی ٹی آئی آئین میں ترمیم،انٹراپارٹی الیکشن بارے فیصلہ محفوظ

 پی ٹی آئی آئین میں ترمیم،انٹراپارٹی الیکشن بارے فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (وقائع نگار،نیوزایجنسیاں)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے آئین میں ترامیم اور انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی،الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے آئین میں ترمیم کی 3 قرار دادیں پاس کیں،پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا طریقہ کار بتائے بغیر ہی آئین میں تبدیلی کی، پی ٹی آئی کے موجودہ آئین میں پارٹی کے چیئرمین کا الیکشن  خفیہ بیلٹ سے ہوتا ہے ،الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق پی ٹی آئی نے ترمیم کرکے پارٹی کے چیئرمین کے الیکشن کو شو آف ہینڈ کے ذریعے کردیا، ان کے انٹرا پارٹی الیکشن کو ابھی الیکشن کمیشن نے منظور کر نا ہے ،ہم نے قراردادوں کی کاپی کے ساتھ اجلاس کا ایجنڈا اور منٹس مانگے ہیں،پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر جمال انصاری نے بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پرانے آئین کے مطابق ہوا، جن آئینی ترامیم پر الیکشن کمیشن نے اعتراض کیا وہ ہم نے واپس لے لی ہیں،دلائل سننے کے بعد چیف الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے آئین میں ترامیم سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں