اسد عمر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانتیں مسترد

اسد عمر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانتیں مسترد

لاہور(اپنے خبر نگار سے )کار سرکار میں مداخلت ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسد عمر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانتیں عدم پیشی پر مسترد کردیں، یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال اور زبیر نیازی کی عبوری ضمانت میں 7 اپریل تک توسیع کا حکم دے دیا۔

انسداددہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل کے روبرو ڈاکٹر یاسمین راشد

،میاں اسلم اقبال اور زبیر نیازی پیش ہوئے ۔عدالت نے ملزموں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں7اپریل تک توسیع کر دی ۔اسد عمر اور فرخ حبیب عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ اسد عمر کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے خارج کر دی ۔عبوری ضمانتیں عدم پیشی پر مسترد کردیں جبکہ فرخ حبیب کے پیش نہ ہونے کی بنیاد پر درخواست ضمانتیں خارج کیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں