قصور:جائیداد کا تنازع، بھتیجوں نے چچا کو قتل کر دیا

قصور:جائیداد کا تنازع، بھتیجوں نے چچا کو قتل کر دیا

قصور/کھڈیاں خاص(خبرنگار،نمائندگان دنیا)جائیداد کے تنازع پر بھتیجوں نے فائرنگ کرکے حقیقی چچا کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص قصور کے نواحی گاؤں ڈھولن ہٹھاڑ کے رہائشی ریسکیو اہلکار محمود احمد کا اپنے بھتیجوں کیساتھ زمین کا تنازع چل رہا تھا، گزشتہ روز سحر ی کے وقت محمود احمد اپنے گھر کے قریب دودھ دہی کی دکان پر کھڑا تھا کہ اس کے بھتیجوں ساجد علی اور ماجد وغیرہ نے اس پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے محمود احمد موقع پر ہی دم توڑ  گیا  جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس تھانہ کھڈیاں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں