زیر تعمیر گھر کی دیوار گرگئی ،مزدور جاں بحق،11زخمی
لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے لکھوڈیر میں زیر تعمیر گھر کی دیوار گر گئی جس کی زد میں آ کر ایک مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق اور 11 افرد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق زخمیوں میں ظفر، رفاقت، جبار، حمید، جمشید، طاہر اور دلاور کے نام بھی شامل ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت 22 سالہ جمشید کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش مردہ خانے منتقل کی گئی اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ سے متعلق قانونی کارروائی بھی جاری ہے ۔