15وارداتیں:شہری لاکھوں سے محروم،چوہنگ میں مبینہ مقابلہ،ڈاکو ہلاک
لاہور(کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹرسے )شہر میں ڈکیتی و چوری کی 15 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے ۔ ادھر چوہنگ میں سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس کیساتھ مبینہ مقابلہ میں ایک اور ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
پولیس نے روایتی موقف اختیار کیا کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مار ا گیا۔ دوسری طرف ڈولفن سکواڈ نے مغلپورہ کے علاقے سے 2ڈاکو ، پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی سے خاتون سمیت 3 رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے مناواں کے رہائشی محسن کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یر غما ل بنا کر3لا کھ60ہزار روپے اور4تولے طلا ئی زیورات ، سندر میں دانش سے 2لا کھ80ہزار روپے اور موبائل لوٹ لیا ، دریں اثنا گلشن راوی میں رزاق ، گرین ٹاؤن میں طاہر ،سبزہ زار میں مبشر ،اقبال ٹاؤن میں ساجد ، لاری اڈاکے علا قہ میں عر فا ن ، شالیمار میں مصطفی اور شاہدرہ ٹاؤن میں اللہ وسایہ سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لئے گئے جبکہ نامعلوم چور ہربنس پورہ میں اخلاق احمد کی دکان کے تالے توڑ کر 22ہزار روپے نقدی ، ایل سی ڈی اور دیگر اشیا، چوہنگ اورگر ین ٹا ؤ ن سے 2 گاڑیاں اورمسلم ٹا ؤن ،منا واں اورقلعہ گجر سنگھ سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کر کے لے گئے ۔ ادھر مبینہ پولیس مقابلے بارے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے 5ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جنھیں ایک ایک کرکے ہلاک کیا جا رہا ہے ، آئندہ چند روز میں مزید 2 زیر حراست ملزمان کو ہلاک کردیا جائے گا ۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر علی کھوکھر کو ساتھیوں نے پولیس سے چھڑوا لیا توپولیس نے چوہنگ میں ان کو گھیر لیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور علی کھوکھر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ شوٹر علی رضا کھوکھر دہشت کی علامت اور لاہور کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل تھا ، وہ 302 کے (6)مقدمات سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب اور ریکارڈ یافتہ تھا ۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کوئی جعلی مقابلہ نہیں کرتی ۔ علاوہ ازیں ڈولفن سکواڈ نے واردات کرکے فرار ہونیوالے موٹر سائیکل سوار2 ڈاکوؤں کو مغلپورہ فلائی اوور سے گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے 1 لاکھ 12 ہزار روپے ،875 ڈالر، طلائی زیورات،4موبائلز برآمدکر لئے ، اسی طرح ڈولفن فورس نے بھی پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی سے خاتون کی آڑ لے کر گھروں میں وارداتیں کرنے والے 3 رکنی گروہ کے کارندوں ساجدہ بی بی، راشد اور عدیل کوگرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق ساہیوال سے ہے ۔