حنا ربانی آج سمرقند میں پڑوسی ممالک کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی

حنا ربانی آج سمرقند میں  پڑوسی ممالک کے  اجلاس  میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی

اسلام آباد (وقائع نگار)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھرآج سمرقند میں ہونے والے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے چوتھے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی ،دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزارتی اجلاس کے موقع پر وزیر مملکت دیگر وفود سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گی ۔

 پاکستان نے 8 ستمبر 2021 کو ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے پہلے اجلاس کی میزبانی کی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ طریقہ کار افغانستان کے پڑوسی ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد دے گا جو افغانستان کی صورتحال کے براہ راست سٹیک ہولڈر ہیں ۔ بیان کے مطابق پاکستان ایک پرامن، مستحکم، خودمختار، خوشحال افغانستان کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں