گوجرانوالہ :شادی سے انکار بیوہ بھابی کو بھتیجی سمیت قتل کردیا
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ دھلے کے علاقہ میں دیور نے شادی سے انکار پر فائرنگ کرکے بیوہ بھابی اور 15سالہ بھتیجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بتایا گیا ہے کہ منصور روڈکی رہائشی بیوہ یاسمین سے اسکا دیور شادی کرنا چاہتا تھا لیکن وہ شادی سے انکاری تھی، گزشتہ رات نعیم انکے گھر گیا اورطیش میں آکر بھابی اور 15سالہ بھتیجی مسکان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گیا ۔پولیس نے ماں بیٹی کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔