عامر ڈوگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ملتان(کورٹ رپورٹر)سابق وفاقی وزیر ملک عامر ڈوگر کوپولیس نے عدالت میں پیش کردیا ۔
علاقہ مجسٹریٹ ملتان نے ملک عامر ڈوگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔ ملک عامر ڈوگر کو پہلے 16 ایم پی او کے تحت ہائیکورٹ ملتان بینچ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ملک عامر ڈوگر کو جھنگ جیل سے 22 مئی کو رہائی ملی تو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ ملک عامر ڈوگر کو پولیس نے خانیوال ضلع کچہری پیش کیا۔ملک عامر ڈوگر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے ۔ملک عامر ڈوگر کو گزشتہ رات ایک بار پھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔