حمزہ کی سابق ارکان اسمبلی سے نواز شریف کے استقبال پرمشاورت
لاہور(سٹاف رپورٹر )سابق وزیراعلی ٰپنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے لاہور کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے ماڈل ٹاؤن مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔
قائد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے اہم مشاورت کی۔قومی اسمبلی کی حلقہ وار ملاقاتوں کے سلسلے میں ہونے والی اس میٹنگ میں سیف کھوکھر، خواجہ عمران نذیر ،ملک ریاض، سمیع اللہ خان ، میاں مرغوب،بلال یاسین، وحید عالم خان اور ذیشان رفیق نے شرکت کی۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی ملک میں امید اور ترقی کی واپسی ہو گی۔ مسلم لیگ ن انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ملک کو اس بھنور سے نکالے گی۔