نیب : گریڈ 17 سے 20 تک کے 6 افسر تبدیل

نیب : گریڈ 17 سے  20 تک کے 6 افسر تبدیل

اسلام آباد (دنیا نیوز) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی منظوری سے گریڈ 17 سے 20 تک کے افسروں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر محمد عامر بٹ کو نیب سکھر سے نیب کراچی میں تعینات کر دیا گیا۔ صلاح الدین مغل کو کراچی سے راولپنڈی نیب میں تعینات کیا گیا ہے ۔محمد رضوان سومرو کا کراچی سے نیب خیبرپختونخوا میں تبادلہ کر دیا گیا۔ محمد رفیع کا نیب ملتان سے سکھر تبادلہ کیا گیا جبکہ محمد سہیل کامران اور محمد نصر اللہ کا نیب ملتان سے نیب خیبرپختونخوا تبادلہ کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں