پا ک سعود یہ تجارتی ، معاشی دفاعی تعاون مزید بہتر بنانے کا عزم

 پا ک سعود یہ تجارتی ، معاشی دفاعی تعاون مزید بہتر بنانے کا عزم

اسلام آباد(نامہ نگار) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔

 دونوں برادر ممالک مختلف شعبوں میں بہترین تعلقات کے حامل ہیں اور مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر ان کے خیالات مشترک ہیں۔ ایوان صدرسے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے تجارت، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے کہا کہ سعودی عرب کا ویژن 2030 پڑوسی ممالک کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا میں بھی خوشحالی لائے گا۔قبل ازیں صدر مملکت نے چترال حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے ورثاسے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے وطن کے لئے قربانی پر شہدااور ان کے خاندانوں کا قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں