8 فروری:لوگ بدلے کیلئے تیار

 8 فروری:لوگ بدلے کیلئے تیار

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)سینئر قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے لوگ تیار بیٹھے ہیں کہ 8 فروری کو بدلہ لیں گے، علی نواز اعوان کی استحکام پارٹی میں شمولیت سے متعلق سوال پر کہا کہ۔۔۔

 اسی طرح جیسے آپ دیکھتے ہیں، پہلے چھوٹے بھائی کو امپورٹیڈ وزیراعظم کے طور پر بٹھایا گیا،اب نواز شریف ڈبل امپورٹیڈ ہے ،امریکن ایمبیسی کے دو بیانات اس بات کا ثبوت ہیں،پہلے ڈونلڈ لو تھا اور اب ڈونلڈ بلوم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستانی ووٹرز کے ہاتھوں دونوں کا حشر وہ ہونا ہے جو اس وقت ساری دنیا میں میکڈونلڈ کا ہونا ہے ،ان کی ککڑی کوئی نہیں کھا رہا، ان کی ککڑی بھی نہیں بکتی، نواز شریف کے لیے انہوں نے لفظ استعمال کیا کہ پولیٹیکل ایکٹر سے ملاقات کی،نواز شریف کی انتخابی مہم واشنگٹن، وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون میں چل رہی ہے ،لوگ تیار بیٹھے ہیں کہ8 فروری کو بدلہ لیں گے ۔ مہنگائی کا، پٹرول بم کا، پرچی کے ذریعے سے بدلہ لیا جائے گا جیسا جمہوریت میں ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں