تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہو گی :راجہ پرویز

تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہو گی :راجہ پرویز

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما و سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ8فروری الیکشن کا دن ہے ، اس روز پاکستانی قوم الیکشن موڈ میں چلی جائیگی،خواہش اور درخواست ہے الیکشن متنازع نہ ہوں۔

ملکی مسائل اور چیلنجز سے کمزور حکومت نبرد آزما نہیں ہو سکتی، مسلم لیگ ن کی طرف سے اشاروں کنایوں میں باتیں اس کے لیے نقصان دہ ہونگی،اب ووٹر بدل چکا،پیپلز پارٹی کا پنجاب میں ورکرز متحرک ہے ۔وہ سنٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں \"پارلیمان،جمہوریت اور سیاست\"کے موضوع پر سیمینار کے بعد حسن مرتضیٰ،رانا فاروق سعید،ثمینہ گھرکی،رانا جواد،اسلم گل،جمیل منج،نرگس خان،ڈاکٹر خیام ،علامہ یوسف اعوان کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ الیکشن کے سوا کوئی چارہ کار ہے نہ ہی اس کے انعقاد میں کوئی ابہام ہے ،غیر جانبدارانہ الیکشن میں عوام کی طاقت سے آئی حکومت عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے ،تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہو گی ،الیکشن کمیشن سے درخواست کرونگا کسی طرف سے بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات پر توجہ دے ۔ پی ٹی آئی کو انتخابی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو زبردستی روکا جا رہا ہے تو وہ عدالتوں میں جائے ۔ الیکشن پرتمام جماعتیں اکٹھی ہونی چاہئیں اور بہتر امیدوار منتخب کروائیں۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کریگی،18ویں ترمیم پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے ، انہوں نے ن لیگ کا نام لیے بغیر کہا کہ ہمارا مشورہ ہے ووٹ سے عزت کرائیں ،کیا وہ اب بذریعہ معاہدہ آنے والے ہیں؟۔ پریس کانفرنس کے بعد پارٹی جیالے وقاص منشا پرنس کی طرف سے راجہ پرویز کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں