سابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی صبغت اللہ ، وزیرزادہ گرفتار

 سابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی صبغت اللہ ، وزیرزادہ گرفتار

لاہور پشاور(سیاسی رپورٹر سے ، نیوز ایجنسیاں) پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے صاحب زادہ صبغت اللہ اور سابق ایم پی اے وزیرزادہ کو 9 مئی کے واقعات پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

جمعرات کوسابق ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کو گرفتار کیا گیا ہے ،پولیس کے مطابق دونوں رہنماؤں کو مالاکنڈ صاحب آباد کی مقامی پولیس نے گرفتار کیا ہے ، ان پر نومئی کے حوالے سے توڑ پھوڑ کے الزامات درج ہیں۔لاہور کی احتساب عدالت نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی کے الزام میں درج مقدمے میں پرویز الٰہی کے شریک ملزم خبیب قاسم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا اورجسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو دوبارہ 12 دسمبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی اورآئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی،ملزم پر گجرات سمیت دیگر شہروں میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں