پنجاب :دو سینئر سول ججوں سمیت20 ججز کے تقرر و تبادلے

پنجاب :دو سینئر سول ججوں سمیت20 ججز کے تقرر و تبادلے

لاہور ( کورٹ رپورٹر ،اے پی پی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد2 سینئر سول ججوں ، 8 ایڈیشنل سیشن ججوں اور 10 سول ججوں کا تبادلہ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل کا لاہور سے پنڈی بھٹیاں ،فرقان احمد کا پنڈی بھٹیاں سے پاکپتن،افتخار حسین کا فیصل آباد سے وزیر آباد ،محمد عظیم کا بھلوال سے ساہیوال ،شکیل احمد کا وزیر آباد سے لاہور،اخلاق احمد کا لاہور سے فیروزوالہ،دلدار شاہ کا فیروزوالہ سے فیصل آباد،محمد یونس کا گجرات سے میلسی تبادلہ کر دیا گیا۔ جبکہ سینئر سول جج سعید احمد اعوان کا بھکر سے حافظ آباد اورمحمد اسد اللہ صدیقی کا سرگودھا سے چکوال تبادلہ کر دیا گیا، اسی طرح سول جج صائقہ یونس کا شیخوپورہ سے لاہور،ذیشان حیدر کا جلا لپور سے سرگودھا،محبوب الٰہی کا کہروڑ لال عیسن سے شیخوپورہ ،ناصر ہ منیر کا فیروزوالہ سے لاہور،محمد علی امجد کا بھوانہ سے گوجرانوالہ،مدثر حسن کا ڈیرہ غازی خان سے چکوال،اقصیٰ ضمیر کا چکوال سے لاہور،آصف علی کا چکوال سے لاہور،نعمان طاہر کا نور پور تھل سے تاندلیانوالہ اورفیاض احمد کا بھکر سے نورپور تھل تبادلہ کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں