لاہور میں درجہ حرارت42ڈگری ہیٹ ویوز کی پیش گوئی

لاہور میں درجہ حرارت42ڈگری  ہیٹ ویوز کی پیش گوئی

لاہور(سٹی رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک)سورج کے تیور بگڑ گئے ،لاہور کا درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ این ڈی ایم اے نے مئی اور جون میں ہیٹ ویوز چلنے کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ گرمی کی شدت کافی دن تک برقراررہے گی ، کم از کم ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ۔ چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ موسم کی یہ صورت حال لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی برقرار رہے گی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ہیٹ ویو کا پہلاسپیل 15 سے 20 مئی کے دوران 2تا 3 دن پر محیط ہوگا جس سے بہاولپور اور رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے متاثر ہوں گے ۔دوسرا سپیل مئی کے آخر میں متوقع ہے جو کہ 4 تا 5 دن جاری رہے گا، جون کے مہینے میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ، جون کے پہلے 10 دنوں کے دوران ہیٹ ویو کا تیسرا سلسلہ بھی متوقع ہے جس سے تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین، خیرپور 3سے 5دن تک متاثرہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں