خیبرپختونخوا میں امن کی صورتحال پریشان کن ہے ، فیصل کنڈی

خیبرپختونخوا میں امن کی صورتحال پریشان کن ہے ، فیصل کنڈی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جرمن اراکین پارلیمنٹ کے وفد نے ملاقات کی، فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بدامنی سے خطے میں بدامنی ہوگی جس سے عالمی امن متاثرہوگا۔

 جرمنی کے پاکستان میں سماجی ترقی ،جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں، پرامن افغانستان پرامن پاکستان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،افغانستان کے حالات براہ راست میرے صوبے پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن کی صورتحال پریشان کن ہے جس سے عوام کا اپنی قیادت سے اعتماد ختم ہورہا ہے ۔جرمن وفد کے سربراہ مائیکل ملر کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ جرمنی اور عالمی برادری پاکستان میں قیام امن اور سرحد پار مداخلت روکنے میں کردار ادا کرسکیں۔ جرمن ادارے خیبرپختونخوا میں عوامی ترقی کے حوالے سے مزید تعاون کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں