ایف بی آر افسروں کو ہٹانے کیخلاف درخواستوں پر ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ

 ایف بی آر افسروں کو  ہٹانے کیخلاف درخواستوں  پر ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے اختیارات سے تجاوز ،نااہلی ، کرپشن سمیت دیگر الزامات کے تحت ایف بی آر افسروں کو عہدوں سے ہٹانے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے موقف اپنایا کہ انکوائری اور درخواست گزاروں کا مؤقف سنے بغیر کرپٹ قرار دے کر عہدوں سے ہٹایا گیا، سنگین الزامات لگائے گئے ، جس سے انکی شہرت کو نقصان پہنچا ، اخبارات میں خبریں بھی شائع ہوئیں ، ایڈمن پول تبادلہ کیاگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں