شیرافضل مروت کی تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت معطل ،ایم این اے کی سیٹ چھوڑنے کا مطالبہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے ان سے قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیاگیا۔
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا جس کی منظور ی بانی پی ٹی آئی نے دے دی ہے ،ان کی باقاعدہ نگرانی کے بعد نتیجہ اخذ کیاگیاکہ وہ پارٹی قواعدوضوابط کا پاس نہیں کرتے اورخود کو پارٹی سے بالاتر سمجھتے ہیں ،ان کے بیانات سے پارٹی کا تشخص اور پارٹی بیانیہ بری طرح مسخ ہوا ۔