خیبر پختونخوا :بدعنوانی شکایات پر 3 رکنی جائزہ کمیٹی تشکیل

خیبر پختونخوا :بدعنوانی شکایات  پر 3 رکنی جائزہ کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی نے صوبائی وزیر شکیل خان کی جانب سے خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے حکومتی معاملات کا جائزہ لینے کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

کمیٹی میں سابق گورنر شاہ فرمان، قاضی انور اور مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کو شامل کیا گیا ہے ، کمیٹی خیبرپختونخوا حکومت کے معاملات کا جائزہ لیکر بانی پی ٹی آئی کو رپورٹ پیش کرے گی، شاہ فرمان نے کمیٹی بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تین رکن کمیٹی بانی چیئرمین کی ہدایت پر کام کریگی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں