بجلی بلوں پرٹیکسز کم کرکے ریلیف دیا جاسکتا:مفتاح اسماعیل

 بجلی بلوں پرٹیکسز کم کرکے ریلیف دیا جاسکتا:مفتاح اسماعیل

کراچی(این این آئی)سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر ٹیکسز کم کرکے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

 بلوں پر ٹیکسز میں کمی کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جاسکتی ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ اتنی بڑی بات نہیں ہم بھی انگریزی بول لیتے ہیں آئی ایم ایف کو بات سمجھا سکتے ہیں۔ بجلی کے بل  کم ہوں گے تو شاید آنے والے ماہ میں بجلی کی کھپت بڑھ جائے ، بجلی کی کھپت بڑھے گی تو کپیسٹی چارجز  میں کمی ہوگی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت سندھ میں سستی اور پنجاب میں مہنگی بجلی بن رہی ہے ، آئی پی پیز سے پی ٹی آئی نے بات کی تھی ایک مرتبہ پھر کی جاسکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں