پختونخوااسمبلی :کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی ،ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی

 پختونخوااسمبلی :کشمیریوں  کیساتھ اظہاریکجہتی ،ایوان  میں ایک منٹ کی خاموشی

پشاور (اے پی پی)خیبرپختونخوااسمبلی میں یوم استحصال کشمیر سے متعلق تین قرار دادیں متفقہ طورپر منظور کرلی گئیں ۔کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کے طور پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیارکی گئی۔

 منگل کے روز سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس میں ن لیگ کے جلال خان، پی ٹی آئی کے شیر علی آفریدی اور عبدالسلام آفریدی نے تین قرار دادیں پیش کیں۔قرار داد وں میں کہا گیا کہ 1947کے تقسیم ہند کے منصوبے کے تحت کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ۔پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی حق خود اردیت کی حمایت کرتا ہے ۔  اسمبلی اجلاس 8اگست تک ملتوی کردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں