بھارت نے شیخ حسینہ کو پناہ دی تو اسکے اثرات ہونگے :اعزاز

بھارت نے شیخ حسینہ کو پناہ دی تو اسکے اثرات ہونگے :اعزاز

اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں )سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کا جھکاؤ بھارت کی طرف ضرورت سے زیادہ تھا، بھارت کو بھی ان کے متعلق فکر ہوگی۔۔۔

بنگلادیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اگر شیخ حسینہ کو پناہ دیتا ہے تو اس کے بھی اثرات ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد بھارت کے علاوہ کہاں جائیں گی، بنگلادیش کے ساتھ ہماری نیک خواہشات ہیں،سابق سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ حسینہ واجد نے پاکستان اور دیگر ممالک سے رابطے بند کیے تھے ،حسینہ واجد نے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی بہت کوشش کی۔سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے پر کہا ہے کہ عوام کی طاقت نے ایک حکومت کو بنگلا دیش سے برطرف کر دیا،بنگلادیش میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا اور جب عوام سڑک پر آجائیں تو ان کے سامنے کوئی طاقت کھڑی نہیں ہوسکتی،سابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد کے دور میں بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا،انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں کرپشن کا بہت بڑا مسئلہ سامنے آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں