اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، مشرق وسطیٰ سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

 اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب  سے ملاقات، مشرق وسطیٰ سمیت  علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں اردنی ہم منصب سے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفادی سے ملاقات کی ، ملاقات او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں مشرق وسطیٰ سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دریں اثنا اسحاق ڈار نے آسیان کے رکن ممالک کو آسیان ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسیان کے ویژن کی حمایت میں ثابت قدم ہے ۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکرٹر ی جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کو آسیان ایجنڈے کو بڑھانے کی کوششوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ دن جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون کے پائیدار جذبے کی علامت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں