فیول ایڈجسٹمنٹ: 6ماہ میں بجلی 24روپے یونٹ مہنگی
اسلام آباد (نمائندہ دنیا) فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ صارفین پر بھاری بوجھ بن ر ہی ہے ۔ جنوری سے جون (6ماہ )تک فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مجموعی طور پر 24 روپے 1 پیسے یونٹ مہنگی کی گئی۔
دنیا نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق جنوری میں فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 5 پیسے ، فروری میں 4 روپے 92 پیسے تھی۔ مارچ میں 2 روپے 83 پیسے ،اپریل میں 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے جبکہ مئی میں فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 32 پیسے تھی ،اگست میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائینگے ، اس دوران بجلی کی طلب میں مسلسل کمی ہوتی رہی ۔ جون میں بجلی کی فروخت کا تخمینہ 15 ارب یونٹس تھا جبکہ 13 ارب 7 کروڑ یونٹس فروخت ہوئی۔