بجلی مہنگی نہیں ،77پیسے یونٹ سستی ہوئی :وزیرتوانائی

 بجلی مہنگی نہیں ،77پیسے یونٹ  سستی ہوئی :وزیرتوانائی

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ 77 پیسے فی یونٹ سستی ہوئی ہے۔

چند عناصر پروپیگنڈا کے تحت مایوسی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے عوام کی امیدیں ٹوٹ رہی ہیں تاہم آنے والے دنوں میں عوام کو خوشخبری ملے گی۔ پاور سیکٹر کی مجموعی اصلاحات بالخصوص آئی پی پیز کے حوالے سے میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام آئی پی پیز کا جائزہ لے رہے ہیں ۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں