نیب اسسٹنٹ سیکرٹری بھرتی کے امتحان میں تمام 37امیدوار فیل

نیب اسسٹنٹ سیکرٹری بھرتی کے امتحان میں تمام 37امیدوار فیل

اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) قومی احتساب بیورو ( نیب )میں اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری گریڈ16 کی خالی اسامیوں پر تقرری کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کوئی امیدوار پاس نہیںہوسکا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے نیب کو اسامیوں پر بھرتی نہ ہونے کے حوالے سے رپورٹ بھجوا دی، رپورٹ کے مطابق نیب نے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری گریڈ16 کی خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے کمیشن کو سمری بھجوائی تھی۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے بھرتی کیلئے امتحان منعقد کیا جس میں37امیدواروں نے حصہ لیا تاہم کوئی بھی امتحان میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں