9مئی :کیسز یکجا کرنیکی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر نوٹس

 9مئی :کیسز یکجا کرنیکی درخواست  کے قابل سماعت ہونے پر نوٹس

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے تمام کیسز یکجا کرنے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 اگست کو جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے تمام کیسز یکجا کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چودھری محمد بلال ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نو مئی واقعات پر صوبے بھر میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں پر کیسز درج کئے گئے ۔ بانی پی ٹی آئی پر نو مئی واقعات کی سازش کا الزام لگایا گیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 20 اگست کو جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کو جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں سینیٹر اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اعجاز چودھری کا9مئی کے مقدمات سے تعلق نہیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے تمام مقدمات میں بے بنیاد نامزد کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں