حاجی امتیاز بازیاب ہو چکے سرکاری وکیل ، درخواست نمٹا دی گئی ، قائمہ کمیٹی ایوی ایشن نے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے

حاجی امتیاز بازیاب ہو چکے  سرکاری وکیل ، درخواست نمٹا دی  گئی ، قائمہ کمیٹی ایوی ایشن نے  پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے

لاہور، اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے این اے 85 سے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست سرکاری وکیل کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی۔

رپورٹ کے مطابق، حاجی امتیاز کے خلاف تھانہ گوجرانوالہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے ، حاجی امتیاز بازیاب ہوچکے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کی اہلیہ نجس بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے دوران سماعت حاجی امتیاز کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے بازیابی کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ ادھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے ۔پروڈکشن آرڈرز قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے چیئرمین نوابزادہ افتخار احمد خان نے جاری کئے ، کمیٹی کااجلاس آج اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایوی ایشن اتھارٹی کے کمیٹی روم میں ہوگا۔حاجی امتیاز احمد کے پروڈکشن آرڈرز کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے جاری کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں