آج سے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں )ملک بھر میں آج سے طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کردی گئی ۔محکمہ موسمیات نے دو روز میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ورتحال کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ، شہریوں کو دیر ، سوات، کوہستان ، استور، گلگت، سکردو کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ مری آنے والے سیاحوں کیلئے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جسکے تحت مر ی میں داخلے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس، پبلک سروس گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں کا نیا سپیل 15 اگست سے داخل ہوگا جو 18 اگست تک برسے گا۔