لیفٹیننٹ عزیر محمود شہید سپرد خاک صدرزرداری کا گھر جاکراظہار تعزیت

لیفٹیننٹ عزیر محمود شہید سپرد خاک  صدرزرداری کا گھر جاکراظہار تعزیت

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر)وادی تیراہ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  لیفٹیننٹ عزیر محمود شہید کی آبائی علاقے میں نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسروں ، جوانوں، لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کے گھر گئے ، لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزیر محمود ملک شہید نے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم کو اپنے بہادر شہدا پر فخر ہے ، یہ بے مثال قربانیاں قوم کو جلا بخشتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں