پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے لٹر تک کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے لٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد(نامہ نگار) آئندہ پندرہ روز تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متعلق حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کو بھیجے گی۔ وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے ۔ذرائع کے مطابق پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہونے کا امکان ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر سے زائد کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں