یوم آزادی کا تحفہ:پٹرول 8.47ڈیزل 6.70روپے لٹر سستا
اسلام آباد(نامہ نگار،دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم آزادی کاتحفہ دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے ،پٹرول کی قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لٹر ہوگئی۔