شہری گاڑی سمیت اغوا، 10لاکھ تاوان وصولی کے بعد رہا

شہری گاڑی سمیت اغوا، 10لاکھ تاوان وصولی کے بعد رہا

لاہور(کرائم سیل)سبزہ زار کے علاقے میں شہری کو گاڑی سمیت اغوا کرکے 10 لاکھ تاوان وصول کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق شہری عمار اپنی گاڑی پر جارہا تھا کہ ملزموں نے گاڑی اس کے آگے لگا کر اسے روکا اور عمار کی گاڑی کا کنٹرول سنبھالا اور اسے لیکر گھومتے رہے ۔ ملزموں نے پہلے خود کو سی آئی اے اور پھر ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کیا۔ ملزموں نے پہلے 50 لاکھ تاوان مانگا نہ دینے کی صورت میں مقابلے کی دھمکی دی۔ شہری نے مختلف رشتے داروں سے مختلف پوائنٹس پر رقم منگوا کر ملزموں کو دی۔ پولس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،تحقیقات جاری ہیں، جلد از جلد ملزم گرفت میں ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں