مزید ٹیکسز نہ لگے ترقیاتی بجٹ پر کلہاڑی چلے گی :احسن اقبال

مزید ٹیکسز نہ لگے ترقیاتی بجٹ پر کلہاڑی چلے گی :احسن اقبال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ پہلے ترقیاتی بجٹ 1400 ارب تھا اب اس بجٹ میں 300 ارب کا کٹ لگ گیا ہے اب ترقیاتی بجٹ کا حجم 1100 ارب رہ گیا۔

مزید ٹیکسز نہ لگے تو کلہاڑی پھر ترقیاتی بجٹ پر چلے گی۔ وفاقی حکومت کے پاس قلیل فنڈ ہیں اس کے باوجود صوبوں کی مدد کر رہے ہیں جبکہ 51 فیصد تک قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہورہا ہے ،وفاقی محاصل کا 100 فیصد قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے ،وزیراعظم کی قیادت میں ریفارمز لائی جا رہی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں