بانی پی ٹی آئی پر جیل میں سختی شروع کردی گئی:علیمہ خان

 بانی پی ٹی آئی پر جیل میں سختی شروع کردی گئی:علیمہ خان

راولپنڈی (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر جیل میں سختی شروع کردی گئی ہے ۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہماری فیملی کے لوگوں کو اندر نہیں جانے دیا جاتا، 3 لوگوں سے زیادہ کسی کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جاتا اس کی وجہ 8 ستمبر کا جلسہ ہے جس سے یہ خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل بھی صرف عمرایوب اور شبلی فراز کو جانے دیا گیا، آج بھی متعدد رہنما باہر بیٹھے رہے ،توشہ خانہ کی ضمانت کیلئے درخواست دی تو پراسیکیوشن نے کہا تیاری نہیں، جج صاحب نے بھی پیر کی تاریخ دے دی۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پائونڈ کیس میں جلد سزا دے دی جائے ، 190 ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوگی تو ہائی کورٹ سے ضمانت میں لگ جائینگے ، شہبازشریف اور مریم نواز کی حکومت کا خوف بڑھتا جارہا ہے ، ہم یہاں جو خواتین ہیں آجکل کی دہشت گرد ہیں ہم پر دہشت گردی کے پرچے کاٹے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں