ستمبرمیں افراط زر کی شرح کے 9سے 10 فیصد رہنے کاامکان ہے ، وزارت خزانہ

ستمبرمیں افراط زر کی شرح  کے 9سے 10 فیصد رہنے  کاامکان ہے ، وزارت خزانہ

اسلام آباد (اے پی پی)وزارت خزانہ نے کہاہے کہ ملک کے اہم معاشی اشاریوں میں بہتری کارحجان جاری ہے ، معاشی اشاریوں میں بہتری سے اگست میں افراط زرکی شرح 9.5 سے لیکر10.5فیصد کے درمیان اورستمبرمیں 9سے لیکر10فیصد تک کے درمیان میں رہنے کاامکان ہے ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ کے مطابق حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں مالی سال 2024میں جی ڈی پی کے تناسب سے مالی خسارہ کومالی سال 2023کے 7.8 فیصدسے کم کرکے 6.8فیصد کی سطح پرلایاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں