میرے حجرے کو نامعلوم شرپسندوں نے آگ لگا دی شیر افضل مروت کا دعویٰ

میرے حجرے کو نامعلوم  شرپسندوں نے آگ لگا دی  شیر افضل مروت کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے ان کے حجرے کو آگ لگا دی ہے ۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں شیر افضل نے دعویٰ کیا کہ ‘گزشتہ آدھی رات کو میرے آبائی گاؤں بیگو خیل میں کچھ نامعلوم شرپسندوں نے میرے حجرے کو آگ لگا دی۔انھوں نے مزید لکھا کہ فائر بریگیڈ اور 1122 نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔ مروت نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ‘ایک وقت آئے گا جب ان شرپسندوں سے ان جرائم کا حساب لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں