عمران ضداور انا پر اڑے رہائی نظر نہیں آتی:رانا ثنا اللہ

عمران ضداور انا پر اڑے رہائی نظر نہیں آتی:رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کیلئے تیار ہیں،بانی پی ٹی آئی ہٹ دھرمی، ضد اور انا پر اڑے ہوئے ہیں، مستقبل قریب میں ا ن کی رہائی نظر نہیں آتی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہناتھاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف پر سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کا اعتراض بلا جواز ہے ، مہنگے بجلی بلوں کے معاملے پر نواز شریف کو بہت زیادہ تحفظات تھے ، بلاول بھٹو جو بھی بات کرتے ہیں ہم ان کی بات کو ناصرف سنتے ہیں بلکہ اہمیت بھی دیتے ہیں، بلاول بھٹو نے کابینہ میں شمولیت پر کہا تھا کہ معاملہ سی ای سی میں رکھا جائے گا، ہم پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کیلئے تیار ہیں۔بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا عمران خان ہٹ دھرمی، ضد اور جھوٹی انا پر اڑے ہوئے ہیں، 9 مئی واقعات پر بانی پی ٹی آئی تسلیم کریں کہ ان سے غلطی ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے الٹا کہتے ہیں مجھ سے معافی مانگی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں